حکومت ہرفورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائے گی، زرتاج گل

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین کی جرات اور استقامت کو سلام ہے۔انہوں نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی گئی، نوجوانوں کو شہید کیا گیا، بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین کی جرات اور استقامت کو سلام ہے، ہماری کشمیری مائیں بہنیں جدوجہد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں، حکومت ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ہم پر الزامات لگائے جاتے ہیں کہ کشمیر کا سودا کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نڈر لیڈر ہے۔کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوم مزاحمت نسواں کشمیر کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes