صحافیوں کو حراسان کرنا بند کیا جائے ،الطاف حسین

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)باضمیر صحافی سچی خبریں چلا کر آئین کی پاسداری اور اپنا فرض ادا کرتے ہیں صحافیوں کو حراسان کرنا بند کیا جائے سنیئر صحافی تازا گل خان کی کردار کشی میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں سچ لکھنا جہاد ہے جو کرتے رہیں گے الطاف حسین تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کے اعزازی صدر الطاف حسین تنیو نے اپنے جاری کردا بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی صحافی کے اوپر کوئی الزام یا ثبوت ہے تو فورن اس کے ادارے سے رابطا کیا جائے سب صحافی ایک جیسے نہیں چند قلم فروش اور لفافہ خور صحافیوں کی وجہ سے صحافت جیسا مقدس پیشہ بدنام ہوگیا ہے مگر آج بھی اس معاشری میں بہت سے صحافی موجود ہیں جو کہ سچ لکھتے ہیں کیون کہ ایک باضمیر صحافی سچ لکھ کر آئیں کی پاسداری کرتا ہے اور اپنا فرض ادا کرتا ہے مگر بدلے میں اس صحافی کو حراسان کرنا دھمکیان دینا کردار کشی کرنا اور جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا جاتا ہے جس پر صحافیوں سمیت صحافتی تنظیموں کی خاموشی بہت سے سوال پیدا کرتی ہے الطاف حسین تنیو نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کے سنیئر صحافی اور پی جے ای ٹھٹھہ کے نامزد سنیئر نائب صدر تازا گل خان کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریع کردار کشی کرنا نامناسب عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اگر کسی کے پاس کسی صحافی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو ادارے سے رابطہ کر سکتا ہے مگر جھموریت اور آزادی صحافت کی دعویدار حکومت میں صحافیوں کو حراسان کرنا غیر مناسب عمل ہے ایک صحافی دن رات اپنی جان مال کی پرواھ کئی بغیر اس معاشرے کلئے کام کرتا ہے بدلے میں اس کو حراسان اور کردار کشی کی جاتی ہے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیکریٹریٹ ٹھٹھہ کے بیشتر میمبر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں اور کچھ اعزازی طور پر اس مقدس پیشے اور معاشری کی خاطر اپنا کردار ادا کرتے ہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت اس معاشری اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کلئے کام کررے ہیں ہم نے کسی حکومتی ادارے سے کوئی امداد یا خبریں لگانے کے پیسے نہیں لئے ہم آج بھی خود کو احتساب کلئے پیش کرتے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہئے حکومت کی جانب سے ملنے والا فنڈ صحافیوں پر خرچ ہونا چاہئے اور اس فنڈ کی آڈٹ کروائی جائے ہم اس سلسلے میں حکومت کے اداروں سے رابطہ کرینگے کے صحافیوں کلئے ملنے والے فنڈ کی آڈٹ اور چیک اینڈ بلنس قائم کیا جائے آج بھی بہت سے صحافی مفلسی کی زندگی اور مالی معاونت سے محروم ہیں پی جے ای ٹھٹھہ کی جانب سے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ صحافیوں کلئے رہائشی پلاٹ وظیفے صحت کارڈ کلئے اعلی حکام کو خط لکھا ہے ضرورت پڑنے پر صحافیوں کے حقوق کلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پی جے ای کے کسی میمبر یا عھدیدار کے خلاف کوئی شکایات یا ثبوت ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم پی جے ای آئین کے تحت کاروائی کرینگے لیکن ہماری کسی میمبر کے خلاف کوئی سازش غیر قانونی اقدام یا طاقت پیسے کا استعمال کیا جائے گا تو ہم بھرپور جواب دینگے انہوں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں کو آگاھ کردیا ہے شھریوں سمیت صحافیوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمیداری ہے ٹھٹھہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی جے ای ٹھٹھہ سیکریٹریٹ اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مزید لائحہ عمل طیع کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes