دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

daska pic

رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود ڈسکہ
دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق
ڈسکہ(یواین پی)دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق تفصیل کے مطابق موضع مندرنوالہ کے رہائشی عارف مسیح کا جواں سالہ بیٹا عاقب مسیح گھر سے باہر نکلا تو راستہ میں تھڑا مار کر کھڑے ملزمان جاوید مسیح اور سفیان مسیح نے اسے روک کر زدوکوب کرنے لگے شور کی آواز سن کر عاقب کی پھوپھی مقصوداں بی بی ،کزن قیصر اور وادل عارف مسیح باہر آئے تو ملزمان نے دستی ہتھیاروں سے مقصوداں بی بی کو زدوکوب کیا مقصوداں بی بی بی ہوش ہو کر گر گئی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے مقصوداں بی بی کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں پر وہ جانب نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ صبح عاقب مسیح کا ملزمان کا ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع ستراہ کے علاقہ محلہ چمڑنگاں کے رہائشی نور محمد ولد محمد حسین کو اپنی بیوی نسرین کے کردار پر شک تھا اور وہ اسے غلط حرکات سے منع کرتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا رہتا تھا جس کااس کی بیوی نسرین کورنج تھا گزشتہ روز نسرین نے اپنی بیٹی ثناء اور بیٹے وقاص اور دونامعلوم کے ساتھ مل کر نور محمد کو سوتے ہوئے اس کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں کے ساتھ چارپائی سے باندھ دیے اور اس کے سر پر اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کردیا اور بعد میں گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے تھانہ صدر اور ستراہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
خلیفہ اول حضرت سید نا ابوبکر صدیقؓ نے ساری زندگی خدمت اسلام کے لئے وقف کی
ڈسکہ(یواین پی)خلیفہ اول حضرت سید نا ابوبکر صدیقؓ نے ساری زندگی خدمت اسلام کے لئے وقف کردی اپنی ساری دولت خدمت اسلام اور غرباء کی مدد کیلئے رسول اکرم ﷺ کے قدموں میں نچھاور کردی خود سرکار دو عالم ﷺ نے اپنی زبان مبارک سے ارشاد فرمایا فائدہ مجھے ابوبکر کے مال نے دیا ہے وہ کسی اور کے مال نے نہیں دیا آپؓ نے خلیفہ المسلین منتخب ہونے کے بعد اسلام کیلئے پیدا شدہ مشکلات کا پوری ایمانی قوت سے مقابلہ کیا اور اسلام کے خلاف تمام فتنوں کا قلع قمع کردیا آپ کا دور خلافت امت مسلمہ کے حکمرانوں کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے آپؓ کی سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے دور حاضر کے فتنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی پنجاب علامہ قاری خالد محمود نے گذشتہ روز جامع مسجد صابری ڈسکہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا کانفرنس میں ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوبکر چشتی آف راولپنڈی نے بھی خطاب کیا ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن کے علاوہ مولانا غلام حسین رضا ،مولانا محمد فاضل صابری، مولانا ضیاء الحق رضا ،مولانا حافظ اشفاق،مولانا قاری احسن رضا ،مولانا حافظ یامین مصطفائی ،مولانا غلام یاسین اور کثیر تعداد میں علماء و اراکین نے خصوصی شرکت کی ۔
سرکل پولیس نے دوملزمان سے چالوبھٹی، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا
ڈسکہ(یواین پی)سرکل پولیس نے دوملزمان سے چالوبھٹی، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا جبکہ دو اشتہاری اور عدالتی مفروروں کو پکڑا تفصیل کے مطابق موضع بھکھیانوالہ میں ملزم پرویز اپنی حویلی میں شراب کشید کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر چالو بھٹی اور 15لیٹر تیار شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا موضع مندرانوالہ میں واقع میرج ہال کے باہر ملزم شفاقت علی ہو ائی فائرنگ کر رہا تھا اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم رائفل223بور پھینک کر فرار ہو گیا تھانہ موترہ اور صدر پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے جبکہ تھانہ ستراہ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد کاظم سکنہ منڈ اورعدالتی مفرور محمد الیاس سکنہ بڈھا گورائیہ کو پکڑا ۔
ٹرالی سے اینٹیں ان لوڈ کر تے ہو ئے بجلی کی مین تاروں سے چھو جانے سے 16سالہ مزدور ہلاک
ڈسکہ(یواین پی)ٹرالی سے اینٹیں ان لوڈ کر تے ہو ئے بجلی کی مین تاروں سے چھو جانے سے 16سالہ مزدور ہلاک تفصیل کے مطابق تین روز قبل موضع کنڈن سیان کا رہائشی 16سالہ محنت کش راجہ مسیح ٹرالی سے ہائیڈرالک جیک سے ٹرالی اٹھا کر اینٹیں ان لوڈ کر رہا تھا کہ اوپر سے گذرنے والی بجلی کی تاروں سے چھاجانے سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈسکہ ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ دن تین تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes