لاہور قلندرز نےبارش سے چند لمحات قبل اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments


لاہور (یواین پی)لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2، ہیری بروک2، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 26 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ہدف کے تعاقب میں پاؤل سٹرلنگ 13، ایلکس ہیلز 38 ، ول جیک 0، شاداب خان 14، لیام ڈاؤسن12 ، اعظم خان 40، حسن علی 6، آصف علی25، وسیم جونیئر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمان خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes