چھ مارچ کو وزیر اعظم کا دورہ میلسی تاریخی ثابت ہو گاجہانزیب خاں کھچی

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

ضلع وہاڑی بلکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے تاریخی اعلانات کریں گے
بورے والا( یواین پی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خاں کھچی نے کہا ہے کہ 6 مارچ کو وزیر اعظم کا دورہ میلسی تاریخی ثابت ہو گا وزیر اعظم اپنے اس دورہ میں ناصرف ضلع وہاڑی بلکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے تاریخی اعلانات کریں گے،اپوزیشن کے مارچ اور تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت اور اسکے اتحادی آج بھی ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں اور حکومت کے خلاف کسی سازش کا ہرگز حصہ نہیں بنیں گے،وزیر اعظم عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ناصرف پاکستانی قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اسلام کے تشخص کو اجاگر کیا ہے انشاءاللہ 6 مارچ کو عوام کا ایک سمندر وزیر اعظم کے جلسہ میں شریک ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم کے دورہ میلسی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ پارٹی راہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی صدر پی ٹی آئی ایم این اے اورنگزیب خاں کھچی،سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد محمود چوہان،سردار خالد نثار ڈوگر،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماءملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بابر دوگل،سابق چیئرمین یوسیز،کونسلرز بلدیاتی اور دیگر سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme