مسیحی برادری ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، آرمی چیف

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی، چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر ک نے کہاہے کہ آرمی چیف نے پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes