قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے تعلیم و تربیت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے محمد اکرم

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس شیخوپورہ میں وزیر اعلی پنجاب میڈیا گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت زیر تربیت انٹرنیز نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید کے ہمراہ شیخوپورہ جیل کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم نے انٹرنیز کو نوعمر قیدیوں اور خواتین کے بیرکس سمیت جیل کے مختلف بیرکس اور وارڈز کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ محمد اکرم نے زیر تربیت میڈیا گریجویٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں موجود قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے تعلیم و تربیت کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔قیدیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے، ان کے علاج و معالجہ کے لئے جیل ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ جیل میں قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطے کے لیے مفت پی سی او کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں قیدی اور حوالاتی اپنے اہل خانہ سے بات کر سکتے ہیں۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی اصلاح کے لیے مستقل بنیادوں پر ماہر نفسیات بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سزا پوری کر کے باہر جانے والے افراد جرائم کی دنیا سے دور رہ کے معاشرے کا بہتر شہری بن سکیں۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید کی قیادت میں جانے والے میڈیا گریجویٹس کے وفد نے لنگر خانے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کھانے کے معیار اور صفائی و ستھرائی کے انتظام کو بہترین قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes