الوداع پیپلزپارٹی، کئی رہنما ’’اڑ ‘‘کر پی ٹی آئی کی شاخ پر جا بیٹھے، کئی پر تولنے لگے

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

222فرخ الطاف، چودھری شہباز، طارق انیس اور دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع
سندھ سے مخدوم جمیل اور مہر برادران کابھی پیپلز پارٹی چھوڑنے کا امکان
بلاول بھٹوزرداری کاپنجاب کوپیپلزپارٹی کا گڑھ بنانے کی خواہش پرپانی پھرنے لگا ہے ،صوبے میں پارٹی کے سرکردہ رہنماقیادت سے شدید ناراض ہورہے ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب کا تابوت تواسی دن تیار ہوگیا تھا جب ایک لیگی بھگوڑے منظور وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنادیا گیا،اختلافات کی بنیاد تواسی دن پڑ گئی لیکن تابوت میں کیلیں لگنے کا سلسلہ اب شروع ہوا ہے
آئندہ چند روزمیں پیپلزپارٹی پنجاب مزیدڈولے گی،سیاسی مبصرین
اسلام آباد (یو این پی) صمصام بخاری اور اشرف سوہنا سمیت پیپلزپارٹی کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کے مزید کئی رہنما کپتان سے ملاقات کریں گے۔ فرخ الطاف، چودھری شہباز، طارق انیس اور دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع، سندھ سے مخدوم جمیل اور مہر برادران کابھی پیپلز پارٹی چھوڑنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق غلط اورناقص پالیسیوں سے پیپلزپارٹی کی کشتی میں سوراخ ہونے لگے۔ سینئر رہنما یونہی پارٹی چھوڑتے رہے توکشتی ڈوب بھی سکتی ہے۔ سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ آئندہ چند روزمیں پیپلزپارٹی پنجاب مزیدڈولے گی۔ بلاول بھٹوزرداری کاپنجاب کوپیپلزپارٹی کا گڑھ بنانے کی خواہش پرپانی پھرنے لگا ہے اورصوبے میں پارٹی کے سرکردہ رہنماقیادت سے شدید ناراض ہورہے ہیں۔سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کا تابوت تواسی دن تیار ہوگیا تھا جب ایک لیگی بھگوڑے منظور وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنادیا گیا۔ اختلافات کی بنیاد تواسی دن پڑ گئی لیکن تابوت میں کیلیں لگنے کا سلسلہ اب شروع ہوا ہے۔ اوکاڑہ سے سوائے منظوروٹواوران کے گھرکے افراد کے پیپلزپارٹی کی ساری تنظیم نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔ وسطیٰ پنجاب کے کئی سابق ارکان اسمبلی بھی اکیلے یاگروپ کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کیلئے تیاربیٹھیں ہیں، فیصلہ صرف یہ ہونا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی کشتی میں سوارہونا ہے یا کسی دوسری جماعت کے ساتھ مستقبل بنانا ہے۔نارروال سے بھی ایسی ہی خبریں آرہی ہیں جہاں طارق انیس کے پارٹی قیادت سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ گوجرانوالہ کی صورت حال بھی مختلف نہیں۔ یہاں پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری امتیاز صفدر وڑائچ کی پارٹی سے سالہاسال کی رفاقت ٹوٹتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔پنجاب میں پوری جماعت پرزوال ہے اوربڑی وجہ یہ ہے کہ قیادت نے پنجاب کواہمیت ہی نہیں دی۔ آصف زرداری اوربلاول بھٹوتین باروعدہ کرکے بھی نہیں آئے جس سے رہنما اورکارکن دونوں بدظن ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ناراض رہنماوں کو منانے کیلئے خطوط بھی لکھے لیکن کسی کا جواب نہ آیا۔دوسری جانب صمصام بخاری اور اشرف سوہنا کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے درجن بھر ناراض عہدیداروں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ شاہ محمود قریشی نے ٹیم کا حصہ بننے پرنئے ارکان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتے جبکہ اشرف سوہنا کہتے کہ منظور ووٹو پیپلزپارٹی کو تقسیم کررہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے منڈی بہاولدین سے سابق رکن اسمبلی اکرام اللہ رانجھا نے بھی اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog