عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ غضنفر علی قادری

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ٹاؤن ڈسپینسری ٹھٹھہ کا اچانک دورہ کرکے حاضری رجسٹر چیک کیا اور ڈسپنسری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹاؤن ڈسپنسری میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کرکے جاری ویکسینیشن مہم کا بھی جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈسپینسری میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور ضروری ادویات کی موجودگی سمیت عوام کو صحت کی بنیادی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو اس مہلک وباء سے محفوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ڈسپینسری کی عمارت کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام جلد کروایا جائے گا۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کیمبرج اسکول مکلی کے سامنے مین نیشنل ہائی وے پر قائم کرونا ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کرکے جاری کرونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا جبکہ گاڑیوں میں سوار مسافروں سے ویکسینیشن کارڈ چیک کیے اور بغیر ویکسینیشن کے لوگوں کو اتار کر بروقت ویکسینیشن کروائی گئی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے کہا کہ ویکسینیشن کروا کے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس خطرناک وباء سے محفوظ رکھیں۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ٹھٹہ شہر کے مختلف علائقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی موجودگی کا جائزہ لیا. انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کے وہ گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے میں کوئی قصر نہ چھوڑیں تاکہ سو فیصد حدف حاصل کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes