اوکاڑا کی خبریں۔۔۔۔ ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر سے

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

شہر اور گرد نواح میں ہونے والی طوفانی بارش 
اوکاڑہ شہر اور گرد نواح میں ہونے والی طوفانی بارش نے ٹی ایم اے افسران کے بلندو بانگ دعوؤں کا پول کھول کر رکھ دیاپورا شہر پانی میں ڈوبا رہاشہر کی نشیبی بستیوں صمد پورا غازی آباد ،صدیق نگر ،وزیر کالونی ،شمس ٹاؤن،شیر ربانی ٹاؤن سمیت مضافاتی آبادیوں میں تین سے چار فٹ تک پانی جمع ہونے سے پانی مقامی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے لو گ اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے پانی گھروں ،دوکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے سے مقامی افراد کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا لیکن ٹی ایم اے کا متعلقہ عملہ پانی کو شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکا جس کی وجہ سے علاقہ کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی شہریوں نے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی جائے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوکاڑہ عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے عید الفطر کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید کے ضلع اوکاڑہ میں 841 مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں عید الفطر کے 13اجتماع کھلے میدان میں ہونگے جن کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید کے اوقات میں اوکاڑہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس افسران واہلکار مرحلہ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری دو موٹر سائیکلوں اور ایک پیٹر انجن سے محروم
چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری دو موٹر سائیکلوں اور ایک پیٹر انجن سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق چمن زار کالونی اوکاڑہ کے رہائشی شاہد محمود نے اپنی موٹر سائیکل نمبر اوکے ایل 8649گھر کے باہر کھڑی کیجسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے دوسری واردات میں سی بلاک اوکاڑہ کے رہائشی شاہد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر اوکے کے 9308دیپالپور چوک اوکاڑہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تیسری واردات میں چک نمبر 11جیڈی کے رہائشی امجد اقبال کے رقبہ سے محمد ارشد اور محمد امین 60ہزار مالیت کا پیٹر انجن چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھاری مقدار میں چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت چھ افراد سے بھاری مقدار میں چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت عادل ولد بشیر سے ایک کلو تین سو گرام چرس ،محمد نعیم ولد محمد اسلم سے 25لیٹر شراب ،محمد جاوید ولد خان محمد سے 30لیتر زراب ،نور اللہ ولد افراللہ سے 30بو پسٹل ،شوکت علی ولد مختار سے 30بور پسٹل اور مزمل ولد مشتاق سے30بور پسٹل برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج
اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق کرپا رام فیکٹری اوکاڑہ کے رہائشی محمد عتیق ولد حبیب الرحمن کو اخلاق احمد ولد احمد حسن نے 7لاکھ 54ہزار روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہو ا دوسرے واقعہ میں خضر ٹاؤن رینالہ کے رہائشی محمد رمضان ولد مبارک علی کو ابوبکر شہزاد ولد عطا نے دولاکھ 30ہزار روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشتہاری مجرم بھائی کو پناہ دینے پر ایک شخص کوگرفتار
اشتہاری مجرم بھائی کو پناہ دینے پر ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق غلام محمد سکنہ 3فورا یل نے اپنے بھائی اشتہاری مجرم مشتاق احمد کو پناہ دے رکھی تھی جب پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مشتاق احمد کو فرار کر ا دیا گیاجس پرپولیس نے غلام محمد کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواحی گاؤں میں سات افراد نے تشدد کر کے ایک شخص کوزخمی کردیا فائرنگ کے نتیجہ میں قصاب زخمی
نواحی گاؤں میں سات افراد نے تشدد کر کے ایک شخص کوزخمی کردیا فائرنگ کے نتیجہ میں قصاب زخمی تفصیلات کے مطابق معمولی تنازع پر ارشاد احمد ، عمران وغیرہ سات افراد نے تشدد کرکے محمد علی سکنہ بونگی طاہر کوزخمی کردیا کوٹ نہال سنگھ کے رہائشی نوید اختر پر اعجاز عرف ججہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا ملزمان کو رنج تھا کہ نویداختر ایک مقدمہ کی پیروی کر رہا ہے پولیس نے مقدمات در ج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منشیات فروش کی حوالات میں خود کشی کی کوشش
منشیات فروش کی حوالات میں خود کشی کی کوشش تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن حوالات میں عادل ولد بشیر کو گرفتار کرکے بندکیا ہوا تھا کہ اس نے حوالات کی سلاخوں سے اپنا سر ٹکرا نا شرو ع کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس پر قابو پالیا ملزم سے 1300گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog