عدم اعتماد صحیح وقت پر پیش کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہوم ورک مکمل کرلیا عدم اعتماد صحیح وقت پ پیش کریں گے، حکومت کو جتنی بھاگ دوڑکرنی ہے کرلے چاہے تو پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ہم عدم اعتماد صحیح وقت پر پیش کریں گے۔ حکومتی اراکین کو ٹکٹ کے وعدے پرعمل کریں گے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو جتنی بھاگ دوڑ کرنی ہے کرلیں چاہے تو پرویزالہٰی کو وزیراعلی بنا دیں لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد صحیح وقت پر پیش کریں گے۔ حکومتی اراکین کو ٹکٹ کا جو وعدہ کیا ہے، اس پر بالکل عمل کریں گے۔اسی طرح پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ نوازشریف اور آصف زرداری ودیگر قیادت اس وقت مسلسل رابطے میں ہے، حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارے امور کو دیکھا جارہا ہے، عدم اعتماد لانے اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، اسی طرح عدم اعتماد کس کیخلاف لائی جائے اس پر لیگل ٹیم غور کر رہی ہے، 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے، اگلے 2 سے 3 دن بہت اہم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog