فلم “مہرالنساء وی لب یو” کا شاندار پریمئر شو، فنکاروں کی شرکت

Published on June 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments


کراچی:(یو این پی) عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ”مہرالنسا وی لب یو“ کا کراچی کے مقامی سینما گھر میں شاندار پریمیئر، شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فلم ”مہرالنسا وی لب یو“ کے پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ اس فلم کو کرنے کا آئیڈیا مجھے اپنی گزشتہ فلم رانگ نمبر کی بے انتہا کامیابی کے بعد آیا، مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ شائقین معیاری انٹرٹینمنٹ دیکھنا چاہتے ہیں، جس کا اندازہ رانگ نمبر میں لوگوں کی دلچسپی سے لگانا میرے لیے کچھ مشکل نہیں تھا۔یاسرنواز نے بتایا کہ فلم کو انٹرٹینمنٹ، رومانس، ڈرامہ اور مزاح کو شائقین کی پسند کے مطابق مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، فلم میں پاکستان کے بڑے اور مہنگے ترین سیٹس سمیت انتہائی خوبصورت مناظر کی عکس بندی کی گئی ہے جو کہ شائقین کو یقینا پسند آئے گی، امید ہے کہ پاکستانی سینماوں کی بحالی میں فلم اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ، میوزک اور مزاح سے بھرپورانٹرٹینمنٹ فلم ہے جو میری طرف سے شائقین کو عیدی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog