چین سربیا کا بہت اچھا دوست ہے، صدر سر بیا

Published on February 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووک نے حالیہ دنوں چینی میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین سربیا کا بہت اچھا دوست ہے۔ سربیا میں آپ چین اور چینیوں کی تعریف سنیں گے کیونکہ دونوں اطراف کے عوام نے ہمیشہ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ سربیا کے مشکل وقت میں چین وہ ملک تھا جس نے ہمارا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ وبائی صورتحال میں چین واحد ملک ہے جس نے ہمیں مدد اورحمایت فراہم کی ہے۔ووک کے مطابق ، ہنگری ۔سربیا ریلوے ایک عظیم تصور ہے۔ چائنا ریلوے کی سربراہی میں یہ مشترکہ منصوبہ 180 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے ، جو سربیا میں ایک بڑا منصوبہ ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے ہنگری کے شراکت دار 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز تک اپنا حصہ مکمل کریں گے۔ اُس وقت ، بلغراد ، بڈھاپسٹ اور ویانا جیسے شہروں سے جڑنے کے قابل ہوگا۔ آج ، متعدد چینی کمپنیوں کو بھی سربیا کے شمالی ، وسطی اور جنوبی حصوں ، خاص طور پر توانائی کے منصوبوں میں “اسمائل کوریڈور” میں کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سربیا میں چین کا بہت مضبوط اثر و رسوخ ہے، اور ہمیں اس پر خوشی ہے۔سربیا کے صدر نے کچھ یورپی ممالک کے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ چین کے ساتھ شراکت داری سے سربیا پر قرض بڑھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ چین اور سربیا کے درمیان نئے دستخط شدہ آزاد تجارتی معاہدے سے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات کھلیں گے اور سربیا کے لئے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题