چوہدری نثار اور پرویز رشید کی لفظی گولہ باری میں شدت

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 684)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چوہدری نثار اور پرویز رشید کے مابین لفظی گولہ باری کا سلسلہ تیز تر ہوتا جا رہا ہے، پرویز رشید نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کو منافق قرار دیا تو جواب میں چوہدری نثار نے بھی انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔چوہدری نثار نے دوسرے جوابی حملے میں پرویز رشید پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیںاور انہی 2 خصوصیات کی وجہ سے وہ مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ ڈان لیکس کمیٹی نے رپورٹ میں پرویز رشیدکے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا، پرویز رشید حکومت کو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے مجبور کریں۔
ترجمان چوہدری نثار کے مطابق پرویز رشید کا کہنا ’ چوہدری نثار شیر کے نشان کے بغیر ایک بھی الیکشن نہیں جیتے ‘ جھوٹ کی ایک مثال ہے، چوہدری نثار 4 الیکشن شیر کے نشان کے بغیر لڑے اور جیتے، 85، 88، 90 اور 2013 میںآزاد امیدوار کے طور پر چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ پرویز رشید نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ چوہدری نثار انہیں فوج کے ایک مخصوص حصے کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیکس کے معاملے پر پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے، اگر ان سے چوہدری نثار کے حوالے سے ووٹ لیا جائے تو وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے حق میں ووٹ دیں گے۔ پرویز رشید کے الزام پر چوہدری نثار نے دفاعی حملہ کیا اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس شخص نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بنا بیٹھا ہے۔ چوہدری نثار کے جوابی حملے جواب میں احتساب عدالت کے باہر پرویز رشید نے جواب الجواب دیا اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کو منافق قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes