اپوزیشن کا اتحاد ہو گیا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Published on January 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اپوزیشن کے اس اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔ایک صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اتحاد ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او لینا چاہتے ہیں نہ حکومت دینے کی پوزیشن میں ہے، وزیراعظم کے پارلیمنٹ آنے پر بات کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق پر حملہ کر رہی ہے، اس پر ہم خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题