عثمان بزدار کی جیل خانہ جات میں 4662آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے جیل خانہ جات میں واچ اینڈ وارڈ سٹاف کی 4 ہزار 662 آسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صد ارت جیل اصلاحات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی نے قیدیوں کے اہل خانہ سے رابطے کیلئے مزید پی سی او قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بیمار قیدیوں کو جیل ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹنگ کے لیے پہلے مرحلے میں 22 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، اگلے سال مزید 21 ایمبولینس گاڑیاں دی جائیں گی، مستحق اور کم عمر قیدیوں کو مفت کال کی سہولت دی جائے گی، ساہیوال میں پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج قائم کیا جائے گا، 10جیلوں میں اضافی بیرکس بنائی جائیں گی، اخوت محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کو گھر بنانے کیلئے قرضے فراہم کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes