جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ؛الطاف حسین

Published on March 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قصہ خوانی بازار پشاور میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں قمیتی انسانی جانوں کے نقصان دکھ اور افسوس کا اظھار کرتا ہوں الطاف حسین تفصیلات کے مطابق پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں جمع کی نماز کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں 35 زائد افراد جاں بحق ہونے اور بہت سے افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ملنے کے بعد پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے اعزازی صدر الطاف حسین نے اپنے جاری کردا بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی فوری ضرورت ہے دہشتگرد ایسے واقعات کر کہ ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتے ان کا کوئی مذھب نہیں پیشاور ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے مسجد میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان پر بڑا دکھ ہوا ہے اس واقعی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شھید ہونے والے جوانواں کی قربانی رائیگان نہیں جائینگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes