معروف گلوکارہ مالا بیگم کی 32 ویں برسی”آج“ منائی جائے گی

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

فیصل آباد(یو این پی)معروف گلوکارہ نسیم نازلی عرف مالا بیگم کا شماران گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے لالی ووڈ کے سنہری دورمیں اپنی آوازکا جادو جگایا۔ گلوکارہ کی 32 برسی آج منائی جا ئے گی نسیم نازلی نے فلم نگری میں مالا بیگم کے نام سے شہرت پائی اور فلمی گیتوں کی مالا میں ایسے انمول موتی پروئے جو آج تک جگمگا رہے ہیں۔ساٹھ کی دہائی میں۔موسیقار ماسٹر عبداللہ نے مالا کو متعارف کرایا۔ فلم”عشق پر زور نہیں“ریلیز ہوئی تو نئی گلوکارہ کی سریلی آواز نے سب کو چونکا دیا۔مالا بیگم کے معروف نغموں میں غم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے، محبت میں سارا جہاں،دل دیتا ہے رو رو دہائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے، اے بہارو گواہ رہنا سمیت دیگر شامل ہیں۔ مالا بیگم کے گائے پنجابی گیتوں کو بھی بے حد شہرت ملی۔مالا بیگم نے احمد رشدی اور مسعود رانا کے ساتھ سو سے زائد دو گانے بھی ریکارڈ کرائے جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme