آئی جی سندھ کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم

Published on December 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

4
کراچی(یو این پی)آئی جی سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لئے سابق فوجی اہلکاروں کے دستوں کو تعینات کی جائے گا۔کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹرینگ سینٹر میں ایلیٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لئے سی پیک منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہیں سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کومحفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں گیارہ سو سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے شامل کرلیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں ہونے والی بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیئے ایلیٹ کورس کے اکتیسویں اور اگلیٹ کورس کے تینتیسویں ویں بیج کے پاس آوٹ ہونے والے میں سات سو سات اہلکاروں سمیت آرمی ریکروٹ کورس کے تین سو چوراسی جوانوں نے حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme