راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے،محمد حفیظ

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی) اسٹار کرکٹر محمد حفیظ نے راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سلو اور ڈیڈ وکٹ۔۔ اس کے ساتھ جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا۔راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔ میچ کا نتیجہ اسی صورت آئے گا جب ایک ٹیم بہت برا کھیلے۔ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ بے مزہ اور ڈرا ہونے والے میچ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme