سالانہ عُرس مبارک حضرت کرماں والا شریف پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کےلئے ریسکیو ہر وقت تیار ہے;ظفر اقبال

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/ شیخ ندیم شیراز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے بتایا ہے کہ سالانہ عُرس مبارک حضرت کرماں والا شریف کے موقع پر ریسکیو 1122 کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کےلیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کےلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے میڈیکل کیمپ میں ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔متاثرہ افراد کی فوری طور پر ہسپتال منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایمبولینس بمعہ تربیت یافتہ سٹاف ہمہ وقت دربار پر موجود رہے گی. آگ لگنے کی صورتحال میں آگ پر فوری طور پر قابو پانے کےلئے فائر ٹینڈر بمعہ سٹاف 24 گھنٹے دربار شریف پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی کوریج پلان کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کر رہےہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes