اثاثہ جات ریفرنس،عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ،مقدمے کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ،اس موقع پر استغاثہ کے گواہ اور نیب کی ٹیم بھی موجود تھی،لیکن وفاقی وزیر خزانہ بیرون ملک زیر علاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے،
دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی،جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کردی۔اس موقع پر عدالت نے اسحاق ڈارکے ضامن احمد علی قدوسی سے استفسار کیا کہ ملزم کب پیش ہوگا؟ضامن نے عدالت کو بتایاکہ اسحاق ڈارکی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہناتھا کہ 6نومبرکوبھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3سے 6 ہفتے کاذکرہے، کیا 3 ہفتے گزرنہیں چکے؟،عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes