چار ڈاکو ہمارے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں، اپوزیشن جو بھی کرے، میں تیار ہوں وزیر اعظم

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

آصف زرداری سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا، کرپشن پر آصف زرداری کو نواز شریف نے دو مرتبہ جیل میں ڈالا
حدیبیبہ پیپر ملز کا کیس زرداری نے شریفوں پر بنایا، چوتھے نمبر پر فضلو ہیں، میں اس کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا
میلسی (یواین پی) میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئےعمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار ڈاکو ہمارے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں، اپوزیشن جو بھی کرے، میں تیار ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا، کرپشن پر آصف زرداری کو نواز شریف نے دو مرتبہ جیل میں ڈالا اور حدیبیبہ پیپر ملز کا کیس زرداری نے شریفوں پر بنایا، چوتھے نمبر پر فضلو ہیں، میں اس کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا، مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں، ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔عمران خان نے سربراہ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضلو صرف پسیے نہیں بناتا بلکہ بلیک میل کرتا ہے، فضلو یہ بتاؤ کہ تمہیں اور تہمارے ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے کسی کو پاکستان میں سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟وزیر اعظم نے کہا کہ فضلو میری اور آپ کی عمر ایک ہی ہے، اس عمر میں ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے کبھی بھی اوپر والا بلا سکتا ہے، فضلو، آپ کو دین کے نام پر پیسے بناتے ہوئے کوئی خوف خدا نہیں آتا،فضلو، آپ کو اللّٰہ نے معاف نہیں کرنا۔عمران خان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے، اب دیکھتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں، یہ سب کے سامنے آ جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب ملک ملا تو چوروں کا ٹولا ملک کا دیوالیہ نکال چکا تھا، پیپلز پارٹی کے دور میں آج سے زیادہ مہنگائی تھی، مہنگائی کے باوجود پوری کوشش کی کہ آپ پر کم از کم بوجھ ڈالیں، ہم نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا جس کی وجہ سے پیٹرول اور بجلی سستی کی، جتنا آپ ٹیکس دیں گے وہ سارا پیسہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog