پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کا شائقین کرکٹ کو بے تابی سے انتظار

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


لاہور (یوا ین پی )پاکستان اور ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شروع ہونے کا شائقین کرکٹ بے تابی سے انتظار کرہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔دوسر ا ٹی ٹونٹی میچ 13ستمبر کو شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15ستمبر کو شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔جو تماشائی پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔قومی پرچم کے لباس سلوائے جارہے ہیں جبکہ میچ کے روز چہروں پر بھی قومی پرچم کا پینٹ ہوگا جبکہ جن کو ٹکٹ نہیں ملے وہ بھی ٹی وی پر میچ دیکھیں گے اور اس دوران خصوصی پکوانوں کا بندوبست کیاجارہا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题