نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر ہدائیت یوم استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد

Published on August 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر ہدائیت یوم استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران،صحافیوں،اساتذہ کرام،طالبعلموں،شہریوں،وکلاء،عمائدین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکامران بشر اور اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے کہا ہے کہ آج ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر بھارت کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر اخلاقی جواز کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کو عملی تعبیر مل سکے گی بھارت اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا کشمیریوں کو ان کی آزادی مل کر رہے گی پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے۔ اس موقع پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکامران بشر اور اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکامران بشیر اور اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آگاہی واک بھی کی گئی واک کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے واک کے شرکاء کے کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور اوکاڑہ آرٹس کونسل جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ آرٹس کونسل میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں سیمینار بھی منعقد ہوا سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ طرز عمل نے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتار دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کیااستقامت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کا ظالمانہ طرز عمل مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری اپنی استقامت،جراء ت اور ہمت سے مشکل حالات کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں پوری دنیا کا ہر وہ شخص جو آزادی خود مختاری،امن اور سلامتی پر یقین رکھتا ہے وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی اپنی آزادی حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئین میں موجود آرٹیکل 370 اور 35/A کو ختم کر دیا جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی کشمیر ی عوام اس بات کو قبول کرنے کے لئے کسی صورت آمادہ نہیں ہیں کہ وادی میں ان کی اکثر یت کو اقلیت میں تبدیلس کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme