عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا، بلاول بھٹو

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور (یواین پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا، موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج دینے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی عوام کے لیے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کرتے ہیں،لاہور میں لانگ مارچ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر صوبے کو اس کا حق دلایا اور 18 ویں ترمیم سے پہلے لاہور کے نوجوانوں کی تعلیم یا وسائل کا پیسہ تھا وہ سب اسلام آباد میں خرچ ہورہا تھا، این ایف سی کے ذریعے لاہور کو لاہور کا حق دیا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر لاہور میں میٹرو ٹرین موجود ہے اس کی بنیادی وجہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہے، آصف علی زرداری چین سے سی پیک لے کر آئے اور این ایف سی ایوارڈ بحال لیا،انہوں نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ موجودہ حکمران جلد بھاگ جائیں گے لیکن میں کبھی نہیں بھاگوں گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes