حضرت داتا گنج بخشؒ کے 971 ویں کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

Published on December 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

2222

عرس کی تقریبات میں ملک کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیات ، جید علماء کرام و نامور نعت خوانوں کی شرکت
لاہور ۔۔۔ الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 971 ویں کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات گزشتہ رات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ، حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات میں اہم مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت ملک کے جید علماء کرام و نامور نعت خواں اور قوال پارٹیوں نے شرکت کی ،عرس کے موقع پر محفل سماع کا خصو صی اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں نامور قوالوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ،عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی ،محکمہ مذہبی امور کی جانب سے زائرین کی رہنمائی اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مختلف کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے ،عرس کی تین روزہ تقریبات کے لئے پولیس کی جانب سے سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات تھے پولیس کی بھاری نفری دربار کے اندر اور باہر تعینات رہی ،جبکہ دیگر راستوں کو خار دار تاروں اور بیر ئیر لگا کر بند کیا گیا تھا ،دربار میں زائرین کے داخلے کے لئے مرد و خواتین کے لئے دو الگ راستے بنائے گئے تھے ،جہاں پولیس کے علاوہ رضا کار زائرین کی مکمل تلاشی کے بعد ان کو دربار میں دا خل ہونے دے رہے تھے ،عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ،عرس کے موقع پر دودھ کی قدیمی سبیلں بھی لگائی گئی تھیں ۔ خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصو صی دعا کرائی ، اختتامی دعا میں اہم ترین حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme