ساڑھے تین برس میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہو چکے،سراج الحق

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments


پشاور(یواین پی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی ہے اور اپنی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہو چکے اور اب قوم ظلم اور ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پیپلز پارٹی کو اور پیپلز پارٹی والے پی ٹی آئی والوں کو چور کہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے حوالے سے سچ بول رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes