اسلام آباد۔۔۔ سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی ۔ اس ضمن میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں قرآن خوانی سمیت محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالنے کیساتھ مختلف موضوعات پر مقررین خطاب کرینگے۔