خواتین کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے،صدر مملکت

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کیلئے کاروبارکرنے میں کوئی ر کاوٹ نہیں ہے،انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں تاکہ عوامی مقامات پر انھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے وراثت میں حقوق کے لئے بہت مضبوط قانون موجود ہے جس کی مدد سے وہ نا صرف اپنا وراثتی حق بلکہ قبضہ شدہ جائیداد بھی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 80 فیصد سے زائد خواتین اپنے وراثتی حق سے محروم ہیں جس میں پارلیمنٹ کی خواتین بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme