رمیز راجہ کی فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور (یواین پی) سابق کپتان رمیز راجہ نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز پیش کردی۔
ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر اور بھارتی اوپنر شیکھر دھون جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حریف ٹیم میچ کے آغاز میں ہی دباﺅ میں آجاتی ہے، فخرزمان کو بھی بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں اور اگر وہ ردھم میں ہوں تو بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں، تکنیک پر تھوڑا کام کرلیا جائے تو پاکستان کا یہ تجربہ کامیاب اور ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے کریز پر زیادہ دیر قیام کرکے حریف ٹیم کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کردیتے تھے لیکن قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز مسائل کا شکار نظر آتے ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے بھی ٹیم تھوڑا اپ سیٹ ہوئی،بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں فارم کا مسئلہ حل اور بہتری کیلئے تھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme