مقبوضہ کشمیر میں ماں نے جو بیٹے جنے ہیں وہ ہار ماننے والے نہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی،کشمیر میں ہونیوالی مزاحمت سے بھارت خوفزدہ ہے۔بھارت دنیا کے امن کو داؤ پر نہ لگائے۔اتوار کوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے موقع پر یوم سیاہ کے سلسلے میں جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس،حریت قائدین، سول سوسائٹی اور کشمیری شریک ہوئے،مظاہرین نیبھارتی مظالم کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر حریت قائدین آزاد کشمیر شاخ کے کنونئیر فاروق رحمانی اور دیگر نے کہا کہ نریندر مودی آج اتوار کومقبوضہ کشمیر کا دورہ کررہا ہے،مودی کے دورے کا مقصد دنیا کو دکھانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نارمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog