معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی10ویں برسی”آج“منائی جائے گی

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی10ویں برسی 11مارچ جمعہ کو منائی جائے گی۔لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے والی طاہرہ واسطی1980-90ء کی دہائی میں پی ٹی وی کی صف اوًّل کی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں،ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں،جانگلوس،دلدل،کشکول شامل ہیں،انہیں پی ٹی وی کے مشہور تاریخی ڈرامے آخری چٹان میں ملکہ ازابیل کے کردار سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔طاہرہ واسطی گیارہ مارچ2012ء کومختصر علالت کے بعد 68برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،ان کے مختلف ڈراموں میں نبھائے جانے والے کرداران کے پرستاروں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题