محکمہ تعلیم ٹھٹھہ ،گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک خالی آسامیوں میں بھرتی کا شیڈول جاری.

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری ٹھٹھہ نصیر احمد میمن کی جانب سے محکمہ تعلیم ضلع ٹھٹھہ میں گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر بھرتی کیلئے ایک شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 15- مارچ 2022 کو لیب اٹینڈنٹ، کوک، حمل اور 16 مارچ 2022 کو نائب قاصد، چوکیدار، مالہی، سینیٹری ورکر، حمل جبکہ 17 مارچ 2022 کو مالہی، سینیٹری ورکر اور سوئیپر کے دربار ہال مکلی ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ میں امتحان لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتا ہے کہ امیدواران اپنے اصل تعلیمی اسناد، ڈومیسائل پی آر سی ، شناختی کارڈ لیکر صبح دس بجے حاضر ہوں.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes