وزیراعظم، وزراء اور سیاسی شخصیات مفت حج نہیں کر سکیں گے

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مفت حج سروس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم، وزراء اور سرکاری افسران مفت حج نہیں کر سکیں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) نے وزارت مذہبی امورکی طرف سے حج کے موقع پر حجاز مقدس بھجوائے گئے معاونین کی تفصیلات طلب کرلیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کے موقع پرخدام اور معاونین کوحجاز مقدس بھیجنے کا معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے پی اے سی کے چیئرمین نورعالم خان سمیت پی اے سی کے ارکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی اس معاملے پر وزارت مذہبی امور سے بریفنگ لے گی۔نور عالم خان نے کہا کہ ہر سال 650 افراد کومفت حج کرایا جارہا ہے، یہ معاملہ ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے، وزارت مذہبی امور کو اس کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم وزراء یا کوئی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کر سکتی۔سرکاری افسران، خدام، معاونین کے لیے مفت حج کیی سہولت ختم کی جائے۔کون کون مفت حج پر جاتا ہے، تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes