شمالی کوریا کے سربراہ کا چھوٹے جوہری بم تیار کرنے کا دعویٰ

Published on March 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

777
ممبئی(یو این پی) پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے سائنسدان ایسے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بیلسٹک میزائل پر بھی نصب کیے جا سکتے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں تیزی کا آغاز رواں سال جوہری اور میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا۔شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ جوہری وار ہیڈز کا معیار برقراررکھتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو بلیسٹک میزائلوں کے سائز سے چھوٹا رکھا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کو کسی بھی قسم کی مزاحمت کے خلاف بہترین دفاع کہا جاسکتا ہے۔ادھر جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے مزید کئی افراد اور تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔شمالی کوریا پر گزشتہ ہفتے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں مزید بڑھائی گئی ہیں۔دوسری جانب امریکہ اورجنوبی کوریا کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ فوجی مشقوں کے آغاز کے بعد ہی حال ہی میں شمالی کوریا نے دونوں ملکوں پربلا امتیازجوہری حملے کی دھمکی دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy