اتوار سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

پشاور(یواین پی) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے سال 2021ء کے پہلے بارشوں کے سپیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات، دیر، سوات، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ برفباری کے پیش نظر بالائی علاقوں میں چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بھی باخبر رکھاجائے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes