وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا،ڈاکٹر عامر لیاقت

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی(یواین پی)کپتان کا ایک اور کھلاڑی خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog