عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج2022 کے عازمین کی فوری رجسٹریشن، رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی حج ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج ان فون نمبروں 051-9216980، 051-9216981 051-9216982، 051-9205696 پر رابطہ کرکے اپنے حج سے متعلق سوالات کے فوری جواب حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کو اس سال 81,132 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے جس میں 40 فیصد سرکاری سکیم اور60 فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔حجاج کرام کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی یکم مئی سے شروع کی گئی ہے جو13مئی تک آن لائن اور بینکوں کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹوکن منی9 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائی جا سکے گی۔ گروپ بیسڈ حج قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی، درخواست دہندگان کو 50,000 روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا ہو گی، درخواستیں وزارت کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول بینکوں میں وصول کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme