نئے پاکستان میں کوئی بھی صارف اپنے حقوق سے محروم نہیں ہوگا،رانا نثار راٹھ

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے،میڈیا سے گفتگو
مانگامنڈی(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی صارف اپنے حقوق سے محروم نہیں ہو گاصارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وضع کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔رانا نثار احمد راٹھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے، جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں۔نئے پاکستان میں کوئی بھی صارف اپنے حقوق سے محروم نہیں ہو گا۔نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق ملیں گے۔ جبکہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题