ڈالر میں کمی سے مہنگائی کی شرح12سے 14فیصد تک ہوجائے گی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Published on October 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر میں کمی سے مہنگائی کی شرح12سے 14 فیصد تک ہوجائے گی، ڈالر کی قدر گرنے سے اشیاء ، انرجی کی قیمتوں پربھی پڑے گا۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر نیچے آرہا ہے تو 24 دنوں میں ڈالر 24 روپے مزید نیچے آ سکتا ہے،اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر کی قدر نیچے گرنے سے اشیاء ، انرجی کی قیمتوں پر پڑے گا، فیول پر جو بجلی بناتے ہیں اس پر بھی اثر پڑے گا، اس وقت مہنگائی 23،24 فیصد پر ہے اس میں امپورٹڈ افراط زر بھی شامل ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کا روپے پر بڑا اثر پڑے گا، مجھے بڑی امید ہے کہ 12سے 14فیصد تک لے آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes