ظالموں،دہشت گردوں،قاتلوں ،بے ادبوں اورکرپٹ مافیا پر قہرخداوندی کاآغازہوچکاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on May 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

Lasani
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہا ہے کہ اللہ ورسولﷺ کے قہرمیں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ ظالموں،دہشت گردوں،قاتلوں ،بے ادبوں اورکرپٹ مافیا پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں قہرخداوندی کاآغازہوچکاہے۔۔روحانی طورپرمیرے آقا ومولا حضور نبی کریم ﷺ نے ان گستاخین کے خلاف آپریشن کی منظوری فرمائی اوراپنی تلوارمبارک مجھے عطافرمائی اورارشاد فرمایا ’’ہماری تلوارکوان گستاخوں اوراسلام وپاکستان کے دشمن عناصر پر چلادو‘‘۔آپ ﷺ کے حکم مبارک سے جب میں نے اس ذریعے سے تصرف کیا اورآپ ﷺ کی عطاکردہ تلوارچلی تودکھایاگیا کہ کثیر تعداد میں دہشت گرد فوراًجہنم رسید ہوگئے اوران کے حامی اورسرپرست شدید مشکلات کاشکارہوگئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ وارمرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حضور ﷺ کی تلوارکانام مبارک عضب ہی تھا جس کی مناسبت سے آپریشن ضرب عضب شروع کیاگیا اوراللہ تعالیٰ ان گستاخ ،بے ادب،ظالم،کرپٹ اوردہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے اپنے محبوب فقراء اورافواج پاکستان سے یہ کام لے رہاہے۔ آپ نے مزید کہاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ روحانی اطلاع کے مطابق انشاء اللہ اب پوری دنیا میں جہاں جہاں ظلم ،قتل و غارت ، کرپشن ، دہشت گردی اور انبیاء کرام ؑ ،صحابہ کرامؓاور اولیاء اللہ کی گستاخی کی گئی وہاں پر اللہ کا قہر شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر مجلس شوریٰ کے دیگر عہدیداران نے اپنے اپنے بیانات میں کہاکہ لاثانی سرکار کی طرف سے کی گئی نوازشریف،بینظیر،مشرف حکومتوں سمیت طاہرالقادری کے لانگ مارچ اورانقلاب مارچ میں ناکامی بارے سیاسی جماعتوں کے عروج وزوال ،قدرتی آفات وبلیات سمیت سینکڑوں پیشن گوئیاں حرف بہ حرف سچ ثابت ہوچکی ہیں۔صدیقی لاثانی سرکارکی زبان مبارک سے نکلاہواہر لفظ آج سچ ثابت ہو رہاہے۔شرکائے اجلاس نے مزید کہاکہ ابتداہوچکی ہے ،اسلام اورپاکستان کو نقصان پہنچانے والے غداراورکرپٹ عناصر آخرت میں تو تباہ وبرباد ہونگے ہی دنیا میں بھی ذلیل ورسوا ہونگے اسی لئے پانامہ لیکس،دبئی لیکس،وکی لیکس کی صورت میں ان نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کے کالے کرتوں کو ظاہر کرکے رسواکیا جارہاہے ،جوحقیقت میں قہر خداوندی ہے ،آنے والے دنوں میں ان تمام بدبختوں کے لئے حالات گھمبیر سے گھمبیر ترہوتے جائیں گے اوراس کیساتھ ہی اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں سمیت اسلام اورپاکستان سے محبت کرنیوالوں کوغلبہ عطا ہوجائیگا،یہ ہے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی ابتداجس سے اقوام عالم میں امن کادوردورہ ہوگا،اوریہ کائنات ارضی بقعہ نوراورامن کاگہوارہ بن جائیگی۔ اجلاس کے شرکاء میں صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار،پیر محمد جنید نقشبندی،پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر مختار احمد نقشبندی ،پیر حسنین احمد حالی ،پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر رانامحمد طاہر نقشبندی ،پیر حاجی محمد افضل نقشبندی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题