تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی بڑی کاروائی ناکہ بندی اور گشت کے دوران اسلحہ اور منشیات فروش گرفتار

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ملزمان کے قبضہ سے 31 بوتل شراب، 3کل 210 گرام چرس، جعلی کرنسی ایک لاکھ 53 ہزار برآمد
کھوئی رٹہ(یو این پی) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی بڑی کاروائی ناکہ بندی اور گشت کے دوران اسلحہ اور منشیات فروشو ں کو دھر لیا ملزمان کے قبضہ سے 31 بوتل شراب، 3کل 210 گرام چرس، آئس وزنی 150 گرام، آئس پینے والا سامان 60 عدد پائپ سٹرا، ایک عددآئس پینے والا حقہ اور جعلی کرنسی ایک لاکھ 53 ہزار برآمد کر کے ملزمان کو حوالا ت بند کر دیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او ضیا ء اللہ نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک چھاپہ مار ٹیم عبدالغفار، اظہر، محمد تاسف اے ایس آئی طاہر جمیل، ڈی ایف سی سردار ادریس، مرزا طاہر، زاہد محمود، سرتاج، شیراز احمد تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور ناکہ بندی کے دوران محمد لطیف ولد نوردین قوم مغل ساکن کھوئی رٹہ، مہران ولد محمد اسلم قوم ملک ساکن محلہ جرالاں، محمد یاسین ولد لطیف قوم مغل ساکن محلہ صادق آباد کھوئی رٹہ، زرخان ولد ابراہیم خان قوم پٹھان افغانی ساکن بائی پاس کھوئی رٹہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 31 بوتل شراب، 3کل 210 گرام چرس، آئس وزنی 150 گرام، آئس پینے والا سامان 60 عدد پائپ سٹرا، ایک عددآئس پینے والا حقہ اور جعلی کرنسی ایک لاکھ 53 ہزار برآمد کر کے ملزمان کو حوالا ت بند کر دیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او ضیاء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھوئی رٹہ سے جرائم پیشہ افرا د کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا کا تعاون درکار ہے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد پشاور سے 32 ہزار میں ایک لاکھ کے جعلی نوٹ خرید کر لاتے ہیں جو مختلف ذرائع سے مارکیٹ میں چلائے جا رہے ہیں جس سے غریب عوام کو جعلی کرنسی کے ذریعے لوٹ جا رہا ہے پولیس گرفتار ہونے والے ملزمان کا کئی دنوں سے پیچھا کر رہی تھی جو گزشتہ رات کو گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران انکشفات کی توقع ہے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy