پنجاب حکومت نے 4 افسران کو گریڈ 19 میں ریگولر ترقی دیکر مجموعی طو پر 7افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

Published on January 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے 4 افسران کو گریڈ 19 میں ریگولر ترقی دیکر مجموعی طو پر 7افسران کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور اعجاز محمود کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی، روبینہ افضل کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر نیوز ڈی جی پی آر ،عابد نور بھٹی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ ،پی آر او گورنر پنجاب جاوید یونس کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا ڈی جی پی آر ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن امجد حسین کو ڈائریکٹرپبلک ریلیشز ہیڈ کوارٹر آفس لاہور ، ڈائریکٹر پریس لاز ارشد سعید کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہیڈکوارٹر آفس لاہور ، ڈائریکٹر نیوز ڈویلپمنٹ محمد عارف کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ڈویژن انفارمیشن آفس راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes