پشاور ‘ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق، ایک بیٹی زخمی

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

8
پشاور(یو این پی)پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہوئی، گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔ پشاور کے علاقے ڈبگری کے محلہ نوح میں مکان کی چھت گرنے سے 2بچیاں اور ایک خاتون ملبے تلے دب گئی۔ ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا جس میں خاتون اور بچی اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ ایک بچی تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ میں موجود ہے۔ جاں بحق ہونے والے آپس میں ماں بیٹی ہے جو کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھیں۔ ایک اور واقعے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے گودام میں پڑا لاکھوں روپے کے ربڑ اور گتہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، آگ پر قابو پانے کے لئے آنے والا فائر فائٹر آگ بجھاتے ہوئے زخمی ہوا۔آگ پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ آگ بجھانے میں 15 فائر فائٹرز اور 3فائر ٹینڈرزنے حصہ لیا۔ پشاور کے محلہ جنگی میں اس سے قبل بھی کئی بار آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy