محنت کا کبھی ساتھ نہ چھوڑیں اور بڑوں کا احترام کریں جسٹس محمد امیر بھٹی

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

بورے والا(یواین پی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل بار بورے والا کا ممبر رہا یہاں سے اپنے پروفیشن کی ابتدا کی انسان کی محنت ہی اسکو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے،اللہ کو سامنے رکھ کر ہمیشہ اپنا رستہ سیدھا رکھا جسکی بدولت میں آج اس منصب پر فائز ہوں محنت کا کبھی ساتھ نہ چھوڑیں اور بڑوں کا احترام کریں بڑوں کے احترام کے بغیر کوئی منزل پر نہیں پہنچ سکتا،بورے والا کی لائبریری کیلئے تمام فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کی جان و مال کا تحفظ پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور وہ اسکو یقینی بنائے چیمبرز کو ڈبل سٹوری بنا کر نئے آنے والے وکلاء کو جگہ فراہم کی جا سکتی ہے بار روم سرکاری سطح پر ڈسپنسری بنانے کیلئےضلعی انتظامیہ عملی اقدام اٹھائے ڈسٹرکٹ لیول پر بینکنگ کورٹس کے قیام کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے جنکا جلد قیام عمل میں آ جائے گا میرے دروازے وکلاء کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن بورے والا کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بورے والا بار کے صدر چوہدری محمد صدیق اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد مشاہد کو 5 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا چیک بھی پیش کیا تقریب سے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمان،صدر بار چوہدری محمد صدیق اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد مشاہد نے بھی خطاب کیا چیف جسٹس نے تمام عہدیداران سے حلف لیا اس تقریب کی صدارت چوہدری محمد صدیق نے کی تقریب میں محمد آصف افضل بھٹی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،جسٹس سردار احمد نعیم انسپکشن جج،ڈی سی وہاڑی چوہدری خضر افضال،ڈی پی او محمد طارق عزیز،ممبران پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری،راؤ شیراز رضا،رانا طفیل نون،چوہدری شفقت علی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید،میاں عادل مشتاق صدر ہائیکورٹ بار ملتان،جنرل سیکرٹری ارشد حسین جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان نائب صدر بار عمران علی شیخ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء ملک فاروق اعوان،سابق صدر سردار ساجد احمد ڈوگر اور دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy