تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی حدود فرید ٹاؤن میں منشیات فروشی کامکرہ دھندہ عروج پر

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

بوریوالا(کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی حدود فرید ٹاؤن میں منشیات فروشی کامکرہ دھندہ عروج پر پولیس مبینہ طو رپر سرپرست بن گئی۔نئی نسل کا مستقل داؤ پر لگ گیا اہل علاقہ کا پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج،منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ بند کروانے اور ایس ایچ او ماڈل ٹاون کی فوری معطلی کا مطالبہ تھانہ ماڈل ٹاون بوریو الا کے علاقہ فرید ٹاون کے رہائشیوں………. نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں عدنان ،رضوان ودیگر عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل منشیات کی عادی ہورہی ہےعلاقہ میں کھلے عام منشیات فروشی پر مقامی پولیس کی چشم پوشی سے پولیس کی رٹ ناکام نظر آرہی ہے اعلی حکام سے شکایت کرنے پر منشیات فروش ہماری ہی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمارے تین افراد تشدد کا نشانہ بنایا جس کی درخواست ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن ریاض سیال کو دی گئی مگر ان بااثر افراد کے خلاف کوئی کاروئی نہ کی انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مبینہ طور پر ان سے منتھلی لے کر تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔اور ان منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران درجنوں منشیات فروش گرفتار بھی ہوئے لیکن پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز ہونے والوں کے خلاف تاحال کاروائی نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے ابھی تک شہر میں منشیات فروشوں کا دھندہ جاری ہے اہل علاقہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے منشیات فروشوں اور انکی مبینہ سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی بورے والا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی نے ضلع بھر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور منشیات فروشوں کے تمام اڈوں کے خلاف آپریشن کر کے ممکنہ حد تک انکا خاتمہ کیا اور درجنوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بھیجا ہے اب بھی یہ کاروائیاں جاری ہیں منشیات فروشوں کی سرپرستی اور پولیس کی جانب سے چشم پوشی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اگر کہیں منشیات فروشی کا دھندہ ہو رہا ہے تو اسکی نشاندہی کی جائے ہم فوری کاروئی کریں گے اگر کوئی پولیس اہلکار اس میں ملوث پایا گیا تو کاروئی کی جائے گی منشیات فروشی کے خاتمہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog