اوپن یونیورسٹی کے اوآئی سی کانفرنس کے دوران منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے او آئی سی کانفرنس کے تناظر میں 22تا 24مارچ مقامی تعطیلات کے وجہ سے اِن تین دنوں کے دوران سمسٹر خزاں 2021 کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی شہر میں منعقد ہونے والے پرچوں کے امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے کورس کوڈ نمبر 219کے پرچے جو 22۔مارچ کو شیڈول تھے اب 4۔اپریل کو ہونگے اور میٹرک کورس کوڈ نمبر 260کے پرچے جو 24مارچ کو ہونے تھے اب 5۔اپریل کو ہونگے۔ اسی طرح ایف اے/آئی کام کے کورس کوڈ نمبر 317کے پرچے جو 22۔مارچ کو ہونے تھے، اب 13۔اپریل کو جبکہ کورس کوڈ 316اور 358کے پرچے جو 24مارچ کو ہونے تھے اب 14۔اپریل کو ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes