ڈسکہ کی خبریں ۔۔۔۔ ڈاکٹر عارف محمود کے قلم سے

Published on May 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

pic Punjab College
طلباء وطالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈسکہ(یواین پی)پنجاب گروپ آف کالجز ڈسکہ کیمپس میں کالج سے رخصت ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں کالج کی طرف سے مقامی میرج ہال میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں طلباء و طالبات نے ٹیبلو ،نغمے ،قوالیاں ،پیش کیں ۔طالبات نے فیشن شو اور بیوٹی کونٹسٹ میں بھی حصہ لیا جبکہ طلباء نے ڈانس کا مظاہرہ کیا اس موقع پر پرنسپل سیالکوٹ گرائمر سکول ،رخسانہ وقاص پرنسپل گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرامان اللہ خان ،ڈائریکٹر پنجاب کالج ڈسکہ کیمپس خان عباس خان اور پرنسپل پنجاب کالج ڈسکہ کیمپس فیضان بخاری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور طلباء وطالبات کی کارکردگی پر ان کوخراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلیمنٹری سکول ڈسکہ کا رزلٹ مایوس کن
ڈسکہ(یواین پی)گورنمنٹ جناح اسلامیہ ایلیمنٹری سکول ڈسکہ ہشتم کلاس کے کل 77طلباء نے مڈل سٹینڈرڈ کا امتحان دیا جس میں صرف 13طلباء پاس ہو ئے اور 64طلباء فیل ہو گئے پنجم کلاس کے کل103طلباء نے امتحان دیا جن میں صرف 21طلباء پاس ہو ئے اور82طلباء فیل ہو گئے شہر کی سماجی تنظیموں و طلباء کے والدین نے جب سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف احتجا ج کیا تو اس نے عوام کے و غصہ سے بچنے کیلئے ہشتم کلاس کے فیل شدہ 64طلباء کو ہشتم پاس کے جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کر دیئے سکول میں ہیڈ ماسٹر کی طلباء کی پڑھائی کی طرف عدم توجہ ہے یہ اپنے ذاتی سکول کو چلانے میں مصروف رہتا ہے ہیڈ ماسٹر کے تعلیمی و انتظامی امور میں ناقص منصوبہ بندی اہل اساتذہ کو اپنے ناجائز اختیارات کا استعمال کر کے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے و سکول طلباء سے سکول ٹائم کے دوران انہیں پڑھانے کی بجائے ان سے سکول کی تعمیر و مرمت میں اپنے ذاتی مفاد کی خاطر جبری مشقت کروانے اور اپنے اختیارات کروانے اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال و ہٹ دھرمی اساتذہ سے عدم مشاورت کی وجہ سے سکول کا تعلیمی نظام و ماحول تباہ ہو کر رہ گیا ہے علاقہ کے معززین سماجی سیاسی و اساتذہ تنظیموں نے ذوالفقار علی ہیڈ ماسٹر کے خلاف وزیر اعلی پنجاب ،ڈی سی او سیالکوٹ اور ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اوباش حقیقی دیورکی اپنی بھابھی کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی
ڈسکہ(یواین پی)اوباش حقیقی دیورکی اپنی بھابھی کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اوچیاں کھرولیاں کی رہائشی شادی شدہ انم حنیف دختر محمد لطیف اپنے گھر میں موجودتھی کہ اسی دوران اس کا حقیقی دیور مقصوداس کے گھرآیا اور آتے ہی اپنی بھابھی کو کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کر ڈالی خاتون کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرا رہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

مین سڑک پر ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ‘موبائل فونزا ور نقدی چھین لی
ڈسکہ(یواین پی) مین سڑک پر ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ‘موبائل فونزا ور نقدی چھین لی جبکہ جیب تراش شادی میں
آئی فیملی کی جیبوں سے لاکھوں روپے نقدی و طلائی زیورات نکال کرلے گئے تفصیلات کے مطابق موضع کوٹ جنڈو کا صادق ولد معراج دین گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل نمبری ایس ٹی کے 8540پر ڈسکہ سے سودا سلف لیکر گاؤں کی طر ف جارہاتھاجب وہ اپنے گاؤں کی مین سڑک کے قریب پہنچاتوا س کو ناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے نقدی ‘موبائل فونز او رموٹرسائیکل چھین کرموقع سے فرار ہوگئے جبکہ موضع مرادے کلاں شیخوپورہ کا اعجازاحمد گزشتہ روز تھانہ سٹی کے علاقہ پل نہر بی آر بی پر واقع مقامی میرج ہال میں اپنی فیملی کے ہمراہ شادی پر آیاہواتھا کہ بارات کے رش میں ملزمان فیضان عرف جوجی ‘عثمان ‘شعیب عرف بینڈا اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمرا ہ محمد اعجاز ‘بھائی شیراز ‘ماموں ناصر اقبال کی جیبوں سے نقدی ساڑھے تین لاکھ روپے اور بیوی کے پرس سے پچاس ہزار روپے نقدی اور 8تولہ طلائی زیورات نکال کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی
ڈسکہ(یواین پی) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی کردیا حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھولا موسیٰ کا نوجوان محمد عارف ولد عبدالخالق گزشتہ روز اپنے ڈیرہ پر بیٹھاہواتھاکہ اسی دوران نامعلوم افراد ڈیرہ پر گھس آئے اور آتے ہی نوجوان کو قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا اس کوطبی امدا دکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر رکردیاگیا ہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

روڈ ایکسیڈنٹ کے مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت سات افراد شدیدزخمی
ڈسکہ(یواین پی) روڈ ایکسیڈنٹ کے مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت سات افراد شدیدزخمی تفصیلات کے مطابق موضع ڈسکہ کا وقاص ‘عبداللہ اور طلحہ موٹرسائیکل پر سو ارہوکر گوجرانوالہ کی طرف جارہے تھے جب وہ موضع مسلمانیاں کے قریب پہنچے تو ان کو ڈسکہ سے گوجرانوالہ جانیوالے تیزرفتارٹیوٹا نے ٹکر مار کر شدیدزخمی کردیا موضع رسول نگر کا ساجد اور طارق محمود اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سیالکوٹ کی طرف جارہے تھے جب وہ موضع ملیانوالہ کے قریب پہنچے تو ان کو تیزرفتار ویگن نے ٹکر مار کر شدیدزخمی کردیا موضع گوجرانوالہ کا محمد ریاض اپنی بیٹی زریاب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے آرہاتھاجب وہ موضع گلوٹیاں موڑ کے قریب پہنچاتوا ن کو تیزرفتار چاندگاڑی نے ٹکرمار کر شدیدزخمی کردیا زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے
ایس ایچ او تھانہ موترہ بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
ڈسکہ(یواین پی)ایس ایچ او تھانہ موترہ بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تفصیل کے مطابق مخبرنے اطلاع دی کہ بنیادی مرکز صحت آلو مہار میں بجلی چوری ہو رہے ہے جس پر ایس ڈی اوسب ڈویژن نمبر4رانا محمد صدیق نے محمد بوٹا میٹر انسپکٹر ،سرفراز چیمہ فیڈر انچارج ،میاں نعیم اسلم لائن سپریٹینڈنٹ،لیاقت علی لائن مین اور سلیم اسلم اسسٹنٹ لائن مین کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت آلو مہار کے میٹر بجلی چیک کئے جن میں سے ایک بنیادی مرکز صحت کا رہائشی کوارٹربھی چیک کیا تو دیکھا کہ واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہے پڑتال کر نے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ کوارٹر کا بجلی کا کنکشن عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع ہو چکا ہے اورمرکز صحت کے مذکورہ کوارٹرامیں نسپکٹرمحمد ریاض سانگا ایس ایچ او تھانہ موترہ رہائش پذیر ہے جس پر ایس ڈی اورانا محمد صدیق نے ڈائریکٹ لگائی ہو ئی تاریں قبضہ میں لے کر تھانہ موترہ میں ایس ایچ او تھانہ موترہ ریاض سانگا کے خلاف بجلی چوری کر نے کی درخواست نمبری4746-51اندراج مقدمہ کے لئے دے دی گئی جن کی کاپیاں ایکسئین ڈسکہ ،ڈی آئی جی گوجرانوالہ ،ڈی پی او سیالکوٹ ،ڈی سی او سیالکوٹ اور ڈی ایس پی ڈسکہ کو بھی ارسال کردی گئی ہیںیاد رہے کہ چند یوم قبل مذکورہ ایس ایچ او نے اپنے مہمانوں کیلئے بیکری واقع جامکے چیمہ سے اشیائے خوردونوش منگوائیں جس کی قیمت مانگنے پر تھانہ موترہ پولیس کے اہلکاروں نے بیکری پر ہلہ بول دیا اور 6/7افراد کو پکڑ کر تھانہ لے گئے اور ان کے خلاف میچ پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا اہل علاقہ کے اکٹھا ہو نے، احتجاج کرنے پر اور سیاسی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا اور مقدمہ ختم کر نے کی یقین دہانی کر ائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes