فاروق آباد مرکزی انجمن تاجران فاروق آباد کی حلف برداری کی تقریب کاانعقاد

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)مرکزی انجمن تاجران فاروق آباد کی حلف برداری کی تقریب کوہ نور مارکی میں منعقد ہوئی تقریب میں فروٹ وسبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد محمود کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری منیاری ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری اپروچ روڈ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری زرعی ادویات ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری شوز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری مین بازار ریڑھی ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری لاہور سرگودھا روڈ ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری سمیت تقریباً 45 سے زائد تنظیموں کے صدر وسیکرٹریز نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ رانا سیف اللہ ممبر پنجاب بار کونسل ذوالقرنین ڈوگر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ مبشر بٹ صدر پریس کلب شیخوپورہ اور رانا عثمان جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ۔ فاروق آباد پریس کلب کے صدر عدیل ورک اور جنرل سیکریٹری رانا نبیل عظمت۔میاں لیاقت۔میاں سلامت۔عثمان ہاشمی۔رانا بابر علی۔رانا منیر۔رانا تنویر۔رانا عدنان۔تھے خرم شہزاد ورک نے تمام عہدیداران سے شیخ شہزاد انجم ایڈووکیٹ صدر مرکزی انجمن تاجران فاروق آباد اور اعجاز قادر چیمہ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران فاروق آباد سے وفاداری کا حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجران نے اپنے اور فاروق آباد کے مسائل کو بیان کیا جس میں میجر مسائل مرکزی قبرستان کی جگہ کم ہونا ریلوے انڈر پاس کا نہ ہونا موٹر وے انٹرچینج کا نہ ملنا نادرا آفس اور 1122 جیسے مسائل کو اجاگر کیا جس کے جواب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شہزاد انجم ایڈووکیٹ صدر مرکزی انجمن تاجران فاروق آباد نے کہا کہ ہم تاجران اور فاروق آباد کے باسیوں کے تمام بنیادی حقوق اور سہولیات کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے اور ان مسائل کے حل کے لئے جن اعلیٰ حکام سے ملنا پڑا ہم ملیں گے اور تاجران کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے حلف برداری میں محمد شہزاد صراف نے سرپرست انجمن تاجران فاروق آباد کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر صحافی برادران اور صحافی تنظیموں نے مبارکباد دی اس کے علاوہ دو دراز سے سیاسی اور سماجی لوگوں جبکہ آل پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی ترجمان صحافیوں کے سپہ سالار محمد زوہیب شہزاد صراف ممبر پریس کلب فاروق آباد نے مبارک باد ان کے ہمراہ عبدالقدوس عمران صراف رانا اسامہ رانا فیضان بھی شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes